اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 20 ملین ڈالر کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے تاکہ منصوبہ بندی کمیشن سرکاری اداروں کے مالیاتی واقتصادی مسائل کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرسکے۔ سرکاری شعبہ کے بڑے اداروں کی بحالی سے نہ صرف حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کی جاسکے گی بلکہ اس سے بجٹ اخراجات کو کم کیا جاسکے گا۔ اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے نتیجہ میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کی بڑی رقوم کی بچت سے دیگر شعبوں کیلئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔