.... تم کو اللہ قیامت کے روز جمع کرے گا‘ اس میں کوئی شک نہیں‘ جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے O اور اللہ ہی کی ملک ہیں وہ سب کچھ جو رات میں اور دن میں رہتی ہیں اور وہی بڑا سننے والا اور جاننے والا ہے O آپ کہئے کہ کیا اللہ کے سوا‘ جو کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور جو کہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے کو نہیں دیتا‘ اور کسی کو معبود قرار دوں‘ آپ فرما دیجیے‘ کہ مجھ کو یہ حکم ہوا ہے کہ سب سے پہلے میں اسلام قبول کروں اور تو مشرکین میں سے ہرگز نہ ہونا O
الانعام (آیت12 تا 14)