ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کو یادگار بنانے کا تہیہ کر رکھا تھا کیونکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہا تھا اس لئے ملک کیلئے کچھ کرنے کا عزم تھا وکٹ پر ٹھہرنا مقصد تھا ٹارگٹ اتنا بڑا نہیں تھا کہ لمبی ہٹس کی جائیں۔ میلا جے وردھنے نے کہا کہ فائنل سے قبل کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کی تھی اس پر عمل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی شائقین اپنی فیملی، دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے قدم پر ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی وقت آ گیا تھا کہ جونیئر کیلئے جگہ چھوڑی جائے۔ وہ اس قابل ہوگئے ہیں کہ مستقبل میں ذمہ داری کو نبھا سکتے ہیں۔ سری لنکن کھلاڑی اینجومیتھیوز، تھسارا پریرا، ہیروشرما نے جے وردھنے اور سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے فائنل کو دونوں سٹارز کیلئے یادگار بنانا چاہئے تھے کامیاب رہے۔ ان کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔