لاہور (نیوز رپورٹر) آٹا مالکان ایسوسی ایشن نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چکی مالکان کو ہراساں کرنے پرشدید احتجاج کیا اور کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا تو فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر احجاج کرے گے اور پنجاب بھر کی آٹا چکیاں بند کر دیں گے اس حوالے سے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات مسلم لیگ حکومت کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ۔