حکومت اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے اقدامات کرے: ورکرز کنفڈریشن

لاہور (نیوز رپورٹر) بجٹ میں اصلاحات کے نفاذ قومی خود اقتصادی و خود کفالت کی پالیسی اپنانا کمر توڑ مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کرنے اور قومی اداروں کی نجکاری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ یہ مطالبات بختیار لیبر ہال لاہور میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن پننجاب کے زیر اہتمام محنت کشوں کے نمائندگان و کارکنوں  نے اجلاس میں قرار داد کے ذریعے کئے ۔  پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن  سی بی اے کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل سیکرٹری  اور ان کے ساتھیوں کو ملازمت پر بحال کیا جائے اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 9 اپریل کو آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مجوزہ نجکاری کے خلاف مظاہرہ میں تمام مزدور تنظیمیں شرکت کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن