لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے صالح ، نڈر اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہی ملک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ رابطہ عوام مہم کے دوران کارکنا ن دعوتی کیمپس، فلوٹس، انفرادی ملاقاتوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچیں، رابطہ مہم میں عوام کو فرسودہ نظام سے آگا ہ کریں کہ حکمران عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔