رائے ونڈ (نامہ نگار) چیف کوآرڈی نیٹر ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر ، ملک طارق ہمایوں کھوکھر ، حاجی محمد عباس ملک ، رانا نجم سہیل ، قمر معین سونو بھٹی ، محمد پرویز خاں ، میاں مبشر حسین سمیت درجنوں مسلم لیگی کارکنوں نے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے رائے ونڈ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبہ جات دئیے ہیں جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔رائے ونڈ میںریکارڈ اور تاریخی منصوبہ جات لگوانے کا تمام کریڈٹ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کو جاتا ہے ۔جنہوں نے لیگی کارکنوں کی کمیٹیاں بناکر ہر گلی اور محلے میں منصوبہ جات مکمل کروائے ،جن میں شفافیت اور معیارکو یقینی بنایا گیا ہے ۔