پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے ’’ایم ایس ڈی ایس‘‘ کے نفاذ کی کوششیں تیز کر دیں

Apr 07, 2015

لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مراکز صحت و علاج میں طبی سہولیات کی فراہمی کے کم از کم معیار کے نفاذ کی کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ پی ایچ سی ترجمان کے مطابق ان مراکز میں ہسپتالوں، ڈاکٹروں کے کلینکس اور پولی کلینکس کے علاوہ ہومیو پیتھک، طب اور حکمت کے شعبہ سے متعلقہ شفاخانے بھی شامل ہیں۔ نیز لیبارٹریوں اور تشخیصی مراکز، نرسنگ ہومز اور زچہ بچہ سینٹر اور فزیو تھراپی اور ایکیو پنکچر سینٹر بھی PHC کے دائرہ اختیار میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں