مظفرآباد( صباح نیوز) وادی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی اسلام آباد کے 25 سالہ نوجوان ایم اے کے طالب علم عرفان احمد اور آزاد کشمیر کے قصبہ چناری کی 24 سالہ اسما بشیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ 25 سالہ عرفان گزشتہ ہفتے تقریباً 15 سو کلو میٹر کا سفر طے کر کے اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے چناری آئے جہاں پر ان کی اسما بشیر سے شادی طے پائی۔ شادی کی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہوئی جس میں دولہا کے والدین اور دلہن کے تمام رشتہ داروں نے شرکت کی۔
مقبوضہ کشمیر کا نوجوان اور آزاد کشمیر کی لڑکی رشتہ ازدواج میں منسلک، دولہا 1500 کلومیٹر سفر کے بعد بارات لیکر پہنچا
Apr 07, 2015