کراچی(آئی این پی) سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے وہ پی ٹی آئی کو ایوان میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا تحریک انصاف کو اپنے مسائل قومی اسمبلی میں بتانے چاہئیں کیونکہ سڑکوں پر کنٹینرز پرفیصلے نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے گئے تھے اس لیے وہ ابھی بھی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔