مصطفی کانجو کیخلاف غیرقانونی کلاشنکوف رکھنے پر بھی مقدمہ: جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، والدہ مقتول طالب علم

لاہور (نامہ نگار) جنوبی چھاؤنی پولیس نے 8ویں جماعت کے طالبعلم زین کے قتل کے مقدمہ میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجوکے بیٹے مصطفیٰ کانجو کے خلاف غیرقانونی کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ علاوہ ازیں مقتول زین کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ انہیں نامعلوم نمبر سے کالز موصول ہوئی ہیں کہ دیت کی رقم لے کرمصطفی کانجوکو معاف کردیں ورنہ آ پ لوگوں کا انجام بھی اچھا نہیں ہوگا جبکہ مقتول زین کی والدہ نے کہا کہ ملزم چاہے مجھے جان سے ماردیں، مگر میں اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتل کو سزا دلا کر رہوں گی ۔

ای پیپر دی نیشن