دھوکہ دیکر منافع کمایا جارہا ہے: سپریم کورٹ‘ موبائل فون کمپنیوں کی انعامی سکیمیں غیر قانونی قرار

Apr 07, 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کی انعامی سکیموں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو موبائل فون کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے۔ تین رکنی فل بنچ کی جانب سے فیصلہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق فون کمپنیوںکی جانب سے انعامی  پیکجز متعارف کرانا جرم ہے، تعزیرات پاکستان کی دفعہ دو سو چورانوے کے تحت انعامی پیکج غیر قانونی ہیں۔ موبائل کمپنیاں عوام کو دھوکہ دے کر بھاری منافع کما رہی ہیں، فاضل عدالت نے گزشتہ سال فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں