اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پارلیمنٹ کے یمن کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ اجلاس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے بلائے گئے مشترکہ اجلاس کو یرغمال بنا کر معاملے کو دوسری لے جایا گیا اور اسکا رخ دوسری جانب موڑ دیاگیا ۔ ریحام خان اپنے شوہر عمران خان پر126دن کے دھرنے اور 7ماہ تک پارلیمنٹ کے باہر رہنے کے بعد دوبارہ اسمبلیوں میں آنے کے معاملے پر ہونیوالی تنقید برداشت نہ کر سکیں اور انکا دفاع کرنے کیلئے سامنے آ گئیں۔ ریحام خان اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر غیر فعال ہو گئی تھیں اور سیاسی صورتحال پر انہوں نے کبھی بیان نہیں دیا تاہم دسمبر 2014کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ سیاسی طور پر متحرک ہو گئیں۔