پی سی بی کی اپیل پر سپریم کورٹ نے ایک لاکھ فیس وصولی سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پی سی بی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایک لاکھ فیس وصول کرنے کے حوالے سے دئیے گئے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ کیس کی مزید سماعت 4اپریل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ پی سی بی نے اپنے دلائل میں کہا کہ پی سی بی نے جو  بطور ثالث ایک لاکھ فیس وصول کی ہے وہ بالکل درست ہے اور رولز کے مطابق ہے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اس فیصلے کو بنیاد بنا کر تقریبا 12لوگوں نے درخواستیں دائر کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن