اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور انکی جماعت کے تمام ارکان اس وقت ایوان سے واک آؤٹ کرکے چلے گئے جب سپیکر نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو خطاب کرنے کی دعوت دی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی کچھ خواتین ارکان بھی ایوان سے باہر چلی گئیں۔ ان خواتین نے شاہ محمود قریشی کی تقریر کچھ مدخلت کی بھی کوشش کی۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں پہلے ہی وارننگ دی تھی اگر اجنبیوں کو خطاب کا موقع دیا گیا تو ہم ایوان میں نہیں رہیں گے۔
شاہ محمود کو خطاب کی دعوت ملنے پر جے یو آئی کے ارکان باہر چلے گئے
Apr 07, 2015