اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا کیس میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔ گزشتہ روز ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف انور خان اغواء کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں ہوئی۔ ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت میں پیش ہوکر ملزم کو دفعہ 205کے تحت حاضری سے استثنیٰ دے کر فردجرم عائد کرنے کیلئے دلائل دینے تھے لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔