اسلام آباد: ذکی الرحمن کیخلاف اغواء کیس میں وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 11اپریل تک ملتوی

Apr 07, 2015

اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا  کیس میں ممبئی حملہ  کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی  کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔ گزشتہ روز ذکی الرحمن لکھوی  کیخلاف انور خان  اغواء کیس  کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں ہوئی۔ ملزم  کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے  عدالت میں پیش ہوکر ملزم   کو دفعہ 205کے تحت  حاضری سے استثنیٰ  دے کر فردجرم  عائد کرنے کیلئے دلائل دینے تھے لیکن وہ عدالت میں پیش نہ  ہوسکے جس پر  عدالت نے آئندہ سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں