نیویارک (نمائندہ خصوصی) ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ادارئیے میں زور دیا گیا ہے عالمی طاقتیں پاکستان پر توجہ دیں جو تیزی سے جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چین سے 8 ڈیزل آبدوزیں خریدنے کی منظوری کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس کے پاس 120 ایٹمی ہتھیار ہیں اور 10 برس میں ان کی تعداد تین گنا کر لے گا۔