لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت کی جانب سے ایک ارب روپے کی حکومتی گرانٹ ملنے کے دعووں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود ہاکی فیڈریشن اسی حکومت کے دور میں باقاعدہ الیکشن کے لیے منتخب ہو کر برسراقتدار آئی ہے، ڈیڑھ سال کے عرصہ میں اگر وفاقی حکومت نے فیڈریشن کو کوئی فنڈز جاری کیے ہیں تو اسے پبلک کیا جائے۔پی ایچ ایف آفیشلز کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 70 کروڑ روپے کی سپیشل گرانٹ ساڑھے پانچ سال کی مدت میں قسطوں کی شکل میں جاری کی گئی تھی ۔ سابق حکومت کی جانب سے قومی کھیل کو ملنے والے فنڈز کی وجہ سے ہی قومی ٹیم 20 سال بعد ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومتی مالی گرانٹ ملنے کی نفی کر دی
Apr 07, 2015