لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ایمرجنگ کیمپ لگانے پر غور کر رہا ہے۔ کیمپ میں لمک بھر سے قومی سطح کی کرکٹ انڈر 19 اور دیگر مقابلوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایمرجنگی کیمپ میں قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی ”ایمرجنگ کیمپ“ کے لئے کھلاڑیوں کے نام فائنل کرے گی۔ کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے ، قومی ٹیم میں بوجوہ جگہ حاصل نہ کرنے والے فرسٹ کلاس کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز اور انڈر 19 ٹیم کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کو معروف رکھنا اور ٹیلنٹ کو نکھارتا ہے اس کیمپ میں زائد العمر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اے ٹیم کے اعلان کے بعد سلیکشن کمیٹی ایمرجنگ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کو فائنل کرے گی۔