چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور کے 104ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء پر مشتمل وفد نے ملا قات کی ہے۔ جس میں چیف جسٹس نے شرکا کو 1973ءکے آئین کے متعلق آگاہی دی ۔ چیف جسٹس نے اختیارات کی تقسیم، پاکستان کے عدالتی نظام، ججوں کی تعیناتی اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تحت احتساب کے نظام آئین میں عوام کے بنیادی حقوق سے متعلق شرکاءکو آگاہ کےا۔ چیف جسٹس نے ملاقات کے دوران میرٹ کی ضرورت پر زور دیا اور شرکاء کو بھی شفاف میرٹ کا اصول فالو کرنے کو کہا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سینئر بیوروکریسی کا حصہ ہو نے پر وہ شرکاءسے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان اصولوں کی پیروی کریں گے۔
چیف جسٹس/ ملاقات

ای پیپر دی نیشن