لاہور (خصوصی نامہ نگار )شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی کے اصلاحی سلسلہ کا تین روزہ روحانی و اصلاحی اجتماع آج 7 اپریل سے عالم اسلام کی مشہور و معروف علمی شخصیت مولانا عبدالحفیظ مکی حفظہ اللہ کی زیر نگرانی و سرپرستی میں ’’خانقاہ خلیلیہ مکیہ ‘‘ 640 بی بلاک متصل جامع مسجد بدرالاسلام سبزہ زار سکیم ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوگا۔