شوگر سے آنکھیں ، دماغ، دل ،گردے اور ٹانگیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، پروفیسر خالد محمود

لاہور(کامرس رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار25فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔ تا ہم اس مرض کا شکار ہونے کی صورت میں 10علامات ایسی ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ کو معالج سے اپنا چیک اپ ضرور کروا لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ذیابیطس (شوگر) نامی مرض کی خاموش علامات میں ٹوائلٹ کا زیادہ رخ کرنا، معمول سے زیادہ پیاس لگنا، جسمانی وزن میں کمی،کمزوری اور بھوک کا احساس ہونا، ہر وقت تھکاوٹ پل پل مزاج بدلنا چڑ چڑا پن ، بینائی میں دھند لاہٹ آنا، زخم یا خراشوں کے بھرنے میں تاخیر ہونا اور پیروں میں جھنجھناہٹ سمیت مثانے کی شکایات شامل ہیں۔ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی آنکھیں، دماغ، دل گردے اور ٹانگیں بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن