امریکی ریاست نیو یارک میں صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ، ٹرمپ سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ

Apr 07, 2016 | 13:31

ویب ڈیسک

مسلمانوں کیخلاف بیانات ، معیشت پر غلط تبصرے اور تعصب پر مبنی پالیسی امریکی صدارتی امیدوار کیخلاف نفرت بڑھانے لگی . نیو یارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا  جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. مظاہرین نے ٹرمپ کیخلاف شدید نعرے بازی کی  اور ان سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا . مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے.
نیویارک میں پرائمری ووٹنگ انیس اپریل کو ہونی ہے جبکہ یہاں ان کی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت بھی متوقع ہے تاہم ساتھ ساتھ ان کے مخالفین بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں .

مزیدخبریں