کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں این اے دو سو پنتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل آٹھ بجے شروع ہوا. صبح سے ہی حلقہ کے عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا. لوگ حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے جوق در جوق پولنگ سٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔
این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 655 ہے جب کہ پی ایس 115 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
حلقہ میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی میں کانٹے دار مقابلہ ہے. این اے 245 میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 16 امیدوار میدان میں تھے تاہم پی ٹی آئی کے امجداللہ خان پولنگ شروع ہونے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے. پی ایس 115 میں بھی 14 امیدوار مد مقابل تھے تاہم ادھر بھی ایک امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو گیا۔
این اے دو سو پنتالیس کی نشست ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی جبکہ پی ایس ایک سو پندرہ کی نشست ایم کیو ایم کے ڈاکٹر ارشد وہرہ کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی.
کراچی کے حلقہ این اے دو سو پنتالیس اور پی ایس ایک سوپندرہ میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے
Apr 07, 2016 | 14:24