پاکستانی سفارتکاروں کو اقتصادی سفارتکاری پر توجہ دینی چاہئے‘ صدر ممنون

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت کاروں کو اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دینا چاہئے تاکہ عالمگیریت سے استفادہ کیا جاسکے۔ صدر گزشتہ روز پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ جنہوں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ صدر نے تہمینہ جنجوعہ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔صدر نے کہا عالمی برادری میں پاکستان کو ایک فعال‘ متحرک اور جمہوری پاکستان کا تصور دینے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ سفارت کار مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے محنت سے کام لیں۔صدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن