حب: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تربت میں مردم شماری ٹیم پر بم حملہ، اہلکار زخمی

لاہور (نامہ نگار+ ایجنسیاں) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے خروٹ آباد کے ایک دربار پر چھاپہ مار کر افغان پیر کو 7 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بھاری اسلحہ، پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ بنوں میں دہشت گردوں کا کھیت میں چھپایا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے 2 راکٹ لانچر ناکارہ بنا دئیے اسلحہ آپریشن ردالفساد شروع ہونے کے بعد چھپایا گیا تھا۔ پشاور میں سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حب کے علاقے قندھاری میں گھر پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔ ماہر میں مردم شماری ٹیم پر بم حملے میں ایک زخمی ہو گیا، دیسی ساختہ بم کچے راستے پر نصب کیا گیا تھا، وڈھ میں لیویز نے ٹرک سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ کوئٹہ میں دربار سے مختلف بور کے پونے دو سو راؤنڈ، ممنوعہ لٹریچر، دو لیپ ٹاپ، کیمرے، 11 لاکھ پاکستانی کرنسی، 725 سعودی ریال اور 15456 ڈالر برآمد ہوئے۔ کلور کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ 35 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 افغان باشندوں سمیت 25 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کوہاٹ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو بم اور بارودی مواد سمیت پکڑ لیا۔ لاہور میں پولیس نے کوٹ لکھپت میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران میانوالی سے 67 اور پشاور کے مختلف علاقوں سے 39 مشتبہ سمیت 86 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...