اسلام آباد(آن لائن)انسانی اعضاءکی پیوند کاری کے قانون کو ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق انسانی اعضا کی پیوند کاری کے قانون کو ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کو انسانی اعضا کی پیوند کاری سے متعلق تحقیقات کا اختیار مل گیا اور ایف آئی اے غیر قانونی طور پر انسانی اعضا کی پیوند کاری پر کارروائی کرے گا۔
انسانی اعضاءکی پیوندکاری کا قانون ایف آئی اے کے شیڈول میں شامل،نوٹیفیکیشن جاری
Apr 07, 2017