ملتان (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب نے ارکان اسمبلی سمیت حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کے ”احکامات“پر عمل نہ کرنے والے صوبے بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن سمیت 35 افسران تعلیم کے دوسرے اضلاع میں تبادلوں اور انتظامی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے ارکان اسمبلی کو خوش کرنے کے لئے صوبے بھرم کے مختلف چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن سمیت 35 افسران تعلیم کے دوسرے اضلاع میں تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد الیکشن 2018 کے سلسلے میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور ارکان اسمبلی کو راضی کرنا ہے جنہوں نے گلہ کیا ہے کہ انہوں نے ووٹروں کو راضی کرنے کیلئے ان کے کام کرنا ہوتے ہیں مگر بعض افسران وہ کام کرنے سے انکار کر دیتے ہیں جس کے باعث ووٹر ناراض ہو رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں 35 افسران تعلیم کے تبادلوں کی لسٹ تیار ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔
حکومتی اراکین اسمبلی کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی افسران کو ہٹانے کا فیصلہ
Apr 07, 2017