لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں جمہوریت کی ترقی اور استحکام کے لیے متحد ہیں، علما کا اظہار خیال مختلف علمانے اپنے بیانات میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی ترقی اور استحکام کا عزم رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں مجلس تحقیقات اسلامی اور کل مسالک علما بورڈ کے اشتراک اور تعاون سے مختلف مسالک کے علما کے لیے ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخر میں مقررین نے کیا ۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ ، مولانا زاہد الراشدی، مولانا عاصم مخدوم ، مولانا تحمید جان اور ڈاکٹر حافظ عبد الغنی نے شرکا کو مختلف اہم موضوعات پر پریزنٹیشن دی ۔
علماءپاکستان میں جمہوریت کی ترقی و استحکام کا عزم رکھتے ہیں : لیاقت بلوچ ، زاہد الراشدی
Apr 07, 2017