لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈز کی کمی سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔ فہد صدیقی کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی سی سمیت پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کے باعث مریضوں کاعلاج وہیل چئیر اور زمین پر لٹا کر کیا جارہاہے ۔دستور پاکستان ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا حق دیتا ہے۔مگر حکوت اپنی اس آئینی ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب شہریوں کی صحت کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے وہی بجٹ دوسرے شعبوں پر خرچ کر رہی ہے۔8ماہ میں میٹرو بن سکتی ہے تو ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان بھی ختم ہوسکتا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میںبیڈزسمیت دیگرسہولتوں کی کمی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست
Apr 07, 2017