حکومتی خاتون رُکن ، اپوزےشن جماعتوں کی جانب سے 8قرار دادےں پنجاب اسمبلی مےں جمع

Apr 07, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شہر میں جگہ جگہ بھیک مانگنے والے بیکاریوں کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔ق لےگ کے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے لاہور شہر میں صدقے کے نام پر چیل کے گوشت کی فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرائی گئی ہے ۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے 3140 میگاواٹ بجلی کے 3 منصوبے التوا کا شکار ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔ احمد خان بھچر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی جانب سے لاہور میں کینسر ہسپتال کے قیام کے اعلان کے باوجود کی تعمیر کا آغاز نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ ق لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ادویات ختم ہونے سے 50ہزار مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی ۔ ٹیپا میں 18 سال سے ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف تحریک انصاف شعیب صدیقی نے تحریک التو جمع کرا دی ۔ق لیگ کے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے ہاسٹلز میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز رکھنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہونے کے خلاف تحریک التوا جمع کر دی ۔ حکومتی رکن پنجاب اسمبلی فرزانہ بٹ نے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کے رویہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی، فرزانہ بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا ہے کہ ڈی جی ذوالفقار احمد گھمن انتہائی غیر ذمہ دار افسر ہیں۔

مزیدخبریں