انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار تین ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دس روز کی توسیع کردی۔ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے مقدمے میں گرفتار تین ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ایف آئی اے کی جانب سے ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا سترہ اپریل تک جسمانی ریمانڈ دےدیا ۔اس سے قبل ملزمان کو سات روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔ ملزمان کی عدالت میں پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔گرفتار ملزمان میں انوارعدنان، عبدالوحید اور ناصر شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر، گرفتار ملزمان کامزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Apr 07, 2017 | 12:38