فرئیر ہال کو گارجین بورڈ کے حوالے کرنے پر کے ایم سی مینجمنٹ میں شدید اختلافات

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فرئیر ہال کو گارجین بورڈ کے حوالے کرنے پر کے ایم سی کی ٹاپ مینجمنٹ میں شدید اختلافات ہوگئے لیکن اس کے باوجود میئر کراچی نے فرئیر ہال کو نجی لوگوں کے حوالے کردیا۔ فرئیر ہال کو نجی بورڈ کے حوالے کرنے کی تجویز دو ماہ پہلے منظر عام پر آئی‘ ان دستاویزات کو سینئر ڈائریکٹر سیف عباس نے مسترد کردیا تھا اور میئر کراچی کو تجویز دی تھی کہ فرئیر ہال کو پرائیوٹائز نہ کریں‘ کے ایم سی کے دوسرے افسران اور ملازمین نے بھی اس فیصلہ پر صدر نے احتجاج بلند کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن