کراچی(لیڈی رپورٹر) تاریخی کلکتہ ہاؤس کی عمارت جس کا کچھ حصّہ جو حال ہی میںگر گیا تھا ،کو بچانے کے لیے ہیرٹیج فائونڈیشن آف پاکستان نے اس کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدمات کیے اوراس عمارت کی بحالی پرحکومت کی بھرپور حمایت سے حال ہی میں کام شروع ہی کیا تھا کہ ایک نامعلوم گرو ہ نے کلکتہ ہاؤس کی بحالی کا کام رکوادیا اور شناخت کروانے سے بھی انکار کردیا۔تاہم ٹیم کے لوگوں کو کام کرنے کی اجازت نہ ملی اور نہ ہی انہیں تصویریں لینے دی گئی۔ہیرٹیج فائونڈیشن کی چئر پرسن ،یاسمین لاری نے کہا کہ اگر تاریخی ڈھانچے ختم کرنا اتنا ہی آسان ہے تو ان کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس طرح سے ہم کراچی کے تمام خوبصور ت ورثہ کھودیں گے ،اور پھر اس کی جگہ صرف ایک جدیدکنکریٹ جنگل ہونگے۔