کراچی/ ساہیوال (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران صبح کچھ کہتے ہیں شام کو کچھ اور کہتے ہیں۔ عمران خان جھوٹ، منافقت اور یوٹرن کی سیاست کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، پھر بھی دیئے۔ خان صاحب آگے چل کر بھی پیپلز پارٹی ہی کو سپورٹ کریں گے۔ الیکشن میں کراچی والے ہمارا ساتھ دیں، شہر کی قسمت بدل دیں گے۔ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہمارے مخالفین پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت قومی ادارے چھین کر اپنے حواریوں کو دے رہے ہیں، مخالفین امیروں کی سیاست کرتے ہیں اور ان کے لیے ٹیکس سکیم دیتے ہیں۔سندھ کے جس وزیراعلیٰ کو کرپشن پر نکالا گیا وہ خان صاحب کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ پی پی شہید بھٹو سے لے کر آج تک غریبوں کے لیے کام کرتی ہے۔ شہید بھٹو نے وڈیروں سے زمین چھین کر غریب کسانوں کو دی۔ انہوں نے کہا یہ لوگ پی آئی اے، سٹیل مل اور قومی ادارے چھین کر اپنے دوستوں اور حواریوں کو دے رہے ہیں۔ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تاکہ غریب عورتوں کو مدد ملے لیکن یہ لوگ ان کا حق کھارہے ہیں اور اس پروگرام کو ختم کر رہے ہیں۔ پی پی نورشاہ کے وفد سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کےا ہے کہ اگر پےپلز پارٹی کو 2018ءمےں عام انتخابات کے بعد پنجاب حکومت بنانے کا مو قع ملا تو پےپلز پارٹی جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کر دے گی اور 1974ءکی طرح عوام گھروں کے دروازے کھلے رکھ کر سوئےں گے اور امن کا بول بالا اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔
بلاول