کراچی( وقائع نگار)چیف سیکرٹری سندھ آفس میں لاکھوں روپے خرچ کرکے بنائی گئی دو طرفہ آبشار اور فوارے ناکارہ ہوگئے۔ متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی اورلاپرواہی کے باعث آبشار اگلدان بن کر رہ گئی۔ جہاں آنے جانے والے سائلین اورملازمین تھوکتے رہتے ہیں۔ یہی حالت سندھ سیکرٹریٹ کے اندر اور باہر لگے گملوں اور سبزہ زار کی ہے‘ سندھ سیکرٹریٹ کو خوبصورت بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی‘ فنڈز کہاں جارہے ہیں‘ افسران اورافسران حیران ہیں۔
آبشار/ فوارے
چیف سیکرٹری آفس میں بنائی گئی آبشار اور فوارے ناکارہ‘ سیکرٹریٹ کا سبزہ زار اجڑ گیا
Apr 07, 2018