کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیازی دائیں بائیں کرپشن کی مشینیں کھڑی کر کے جہاد کا اعلان کر رہے ہیں‘ طالبان کو بھائی کہنے والا صوفیوں کی سرزمین سے نامراد لوٹے گا‘ سندھ آنا عمران خان کا حق ہے لیکن انہیں یہاں کچھ نہیں ملے گا‘ سندھ کے لوگ نظریے کو ووٹ دیتے ہیں‘ جھوٹ منافقت کے سوداگروں کو نہیں۔ نواز شریف کی طرح مایوسی ہو گی۔ عمران خان خیبر پی کے میں دودھ اور شہد کی نہروں کا پتہ بتائیں۔ آٹھ دن کی جیل پر معافی مانگ کر باہر آنے والا شہیدوں کی جماعت کا مقابلہ کیا کریگا؟ آصف زرداری پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا۔ جس پر ثابت ہوا وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ آصف زرداری کو نواز شریف اور پرویز مشرف نے 11سال جیل میں رکھا۔ چیئرمین بلاول نے ٹھیک کہا ہے کہ یہ الیکشن عمران خان کا آخری ہو گا۔
چانڈیو