تمام سیاسی جماعتوں، سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ملک کیلئے سوچنا چاہئے: حمزہ شہباز

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومہ کے لواحقین سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے اپنی تمام زندگی ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وقف کئے رکھی، ان کی قومی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ حمزہ شہباز نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے جانیں دینے والے شہدا کی ماﺅں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمیں خود کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہو گا تاکہ ہم کشمیری بھائیوں کی آواز میں آواز ملا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب خود کو ایک قوم بنانا ہو گا جس کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر ملک کیلئے سوچنا ہو گا، بروقت عام انتخابات کا انعقاد ہی جمہوریت کو ٹریک پر رکھ سکتا ہے، کسی کی ذات نہیں، ملک سب سے اہم ہونا چاہئے اور ہر قیمت پر جمہوریت کی گاڑی کو چلنے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور نئی نسل کو ایسی شخصیات کی تعظیم کرنی چاہئے۔
حمزہ شہباز

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...