منتخب وزیراعظم کو بے بنیاد غیرسنجیدہ الزام پر گھر بھیجا گیا دنیا فیصلے کی حقیقت جان چکی: مریم نواز

Apr 07, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ذرا سوچیںعوام کے منتخب وزیراعظم کو بے بنیاد،غیرسنجیدہ الزام پر گھر بھیجا گیاہے، اب اس فیصلے کی حقیقت کے بارے میں دنیا جان چکی ہے۔ جمعہ کو مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ذراسوچیں، منتخب وزیراعظم کو بے بنیاد،غیر سنجیدہ الزام پر گھر بھیجا گیا۔ نااہلی فیصلے کی حقیقت دنیا دیکھ رہی ہے،جان چکی ہے۔
مریم نواز

مزیدخبریں