لاہور(آئی اےن پی) پیراگون سٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ‘ نیب نے سٹیٹ بنک سے خواجہ برادران کے اکا ﺅ نٹس کی تفصیلات طلب کر لیں جس کے لیے سٹیٹ بنک نے پنجاب کے تمام بنکوں کو مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان سے ان کے بینک اکاﺅنٹس اور لین دین کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1985 سے لیکر ابتک خواجہ برادرز کے اکا¶نٹس میں 5لاکھ سے زائد ہونے والی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔ نیب حکام کی جانب سے سٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ خواجہ برادرز کے بینک اکا¶نٹس کی تفصیلات 3اپریل تک جمع کرائی جائیں۔سٹیٹ بنک نے نیب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام بینکوں کو خواجہ برادران کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔
اکا¶نٹس تفصیلات طلب