اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے آزاد ارکان سینٹ کے ناموں سے چیئرمین سینٹ کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزاد حیثیت میں منتخب 17 ارکان سینٹ نے رواں ہفتے چیف الیکشن کمشنر کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں اور اس بارے میں ان کی وابستگی کا اعلان کر دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز الیکشن کمشن سے تحریری طور پر چیئرمین سینیٹ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان کی وابستگی کے بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور 17 آزاد ارکان سینٹ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونگے۔ اس طرح ان ارکان کو سینٹ میں حکومتی بینچ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
آزاد سینیٹرز