1928سے لیاقت باغ میں قائم تاریخی اکھاڑے کی تعمیرنو

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے رکن اور پی ایچ اے کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا کہ حکومت راولپنڈی میں تفریحی مراکز اور کھیلوں کے فروغ میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے ہماری یہ خواہش اور کوشش ہے کہ شہری بالخصوص نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں اور پبلک پارکس میں جائیں۔ وہ جمعہ کے روز یہاں لیاقت باغ کے تاریخی اکھاڑے میں کشتی کے مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اول دوم اور سوم آنے والے پہلوانوں میں 10، 5 اور دو ہزار روپے انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ڈویژنل سپورٹس افسر ملک وقار بھی موجود تھے جبکہ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملک ابرار احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے 27لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کرکے 1928میں قائم ہونے والے اس تاریخی اکھاڑے میں ڈریسنگ اور واش رومز، سیڑھیاں اور دیوار تعمیر کرائی، 90 سال کی عمر میں وفات پانے والے داد پہلوان نے دوسرے پہلوانوں کو کو وصیت کی تھی کہ وہ اکھاڑے کی عظمت رفتۂ بحال کرنے اور تعمیر نو میں بنیادی کردار ادا کرنے والے ملک ابرار احمد کا الیکشن سمیت ہر معاملے میں بھرپور ساتھ دیں چنانچہ اکھاڑے میں آمد کے موقع پر پہلوانوں نے ملک ابرار احمد کا ڈھول ڈھمکے سے پرتپاک استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...