لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت ایک‘ ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسرار یوسف نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم منور حسین،ٰ عبدالغفور اور ساجد کو ایک‘ ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔