قصور‘ ساہیوال : شوہر سے جھگڑے پر خاتون سمیت 2افراد کی خودکشی

قصور/ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقہ ڈھلواں میں گھریلو ناچاکی پر خاتون نے گلے میں پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ 21 سالہ طاہرہ بی بی کی شادی چند سال قبل امداد حسین نامی شخص سے ہوئی۔ طاہرہ بی بی اور اس کے خاوند امداد حسین کے مابین اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز دونوں میاں بیوں میں جھگڑا ہوا تو امداد حسین نے طاہرہ بی بی کی پٹائی کردی جس پر طاہرہ بی بی نے پھندا لیکر خودکشی کرلی دریں اثنائساہیوال میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آئے 29سالہ مہمان عامر نے گھریلو تنازعہ پر زہر پی کر خود کشی کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...