وزیراعظم کا چیئرمین سینٹ کیخلاف بیان، تحریک انصاف نے سپیکر کو کردار ادا کرنے کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینٹ کے خلاف بیان پر تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو معاملے میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے خط لکھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فدا محمد خان کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم مسلسل چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے۔ آپ کی معاملے میں مداخلت سیاسی کشیدگی کو کم کر سکتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فدا محمد خان نے مزید کہا کہ معاملے میں آپ کی مداخلت سے مثبت نتائج آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...