تہران عراقی انتخابات پر اثرانداز ہوناچاہتا ہے: امریکہ

Apr 07, 2018

تہران (آئی این پی) اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ تہران عراقی انتخابات پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔ ایران عراق کو خود مختار اور مستحکم قوت بننے سے روکنا چاہتا ہے۔ایران عراقی عوام کو فرقہ ورانہ‘ نسلی اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا خواہشمند ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے باور کرایا ہے کہ ایران مئی میں مقررہ عراقی انتخابات پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے اور ساتھ ہی ان انتخابات کو اپنی ہمنوا ملیشیاؤں کے حق میں انجینئرڈ بنانا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں