بھارت : ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 9خواتین ہلاک ، متعدد زخمی

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں کھیتوں میں کام کرنیوالی خواتین کو لے جانیوالی ایک ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جاگرا جسکے نتیجے میں 9خواتین ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلح نالگونہ میں اس وقت پیش آیا جب 30خواتین کو لی جانیوالی ٹیکٹر ٹرالی سڑک سے پھسل کر نہر میں جاگری۔جسکے نتیجے میں 9خواتین موقع پر ہلاک جبکہ دیگر کو زخمی حالت میں بچالیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن