برلن(آئی این پی) جرمنی کی عدالت نے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوچ ڈیمونٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق جرمنی کی عدالت نے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوچ ڈیمونٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔توقع ہے کہ وہ جلد جیل سے رہا کر دئیے جائیں گے۔ تاہم شلیسوگ ہولشٹائن کی عدالت نے کہا ہے کہ انہیں بغاوت کے الزامات کے تحت سپین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ میڈرڈ حکومت کی طرف سے پوج ڈیمونٹ کے لیے یورپی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ میڈرڈ کا کہنا ہے کہ پوج ڈیمونٹ کاتالونیا میں آزادی سے متعلق ہوئے متنازعہ ریفرنڈم کے نتیجے میں ہونے والے تشدد میں ملوث بھی تھے۔