بھارتی قیدی سربجیت سنگھ قتل کیس تمام گواہان آئندہ سماعت پر طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں تمام گواہان کو شہادت کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنجوتہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو کوئی گواہ عدالت میں پیش نہ ہو سکا عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان کی طلبی یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن